اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الیکشن کمیشن نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 9دسمبرکوہوگی۔’’ آن لائن ‘‘کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبرکوکاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر کوہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری یامسترد کیے جانے کیخلاف اپیلیں 27نومبرتک دائرہوں گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ